متعلقہ اَفراد کودرماندہ یاتریوں کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج ویسو کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں یاتریوں کے لئے دستیاب سہو لیات کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ یاتریوں کے آرام سے قیام کویقینی بنانے کے لئے تمام مطلوبہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔بتایا گیا کہ ہائی وے کی بندہونے کی وجہ سے ضلعی اِ نتظامیہ نے درماندہ یاتریوں کے لئے ویسو میں 500بستروں کی اِضافی اقامتی سہولیت تیار کی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی تکلیف سے بچاجاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل ، اے ڈی سی وقار احمد گیری ، اے ایس پی این ایچ ۔44 شبیر احمد ، اے سی آر میر امتیاز العزیز ، سی ایم او ، پی ایچ اِی اور پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو اِنجینئر وں کے علاوہ دیگر محکموں کے اَفسران اور ملازمین بھی تھے۔










