ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے عید الاضحی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے عید الاضحی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ میں اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی تاکہ عید کے آنے والی عیدکے موقعہ پر کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل شکتی اور کے پی ڈی سی ایل کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر میں پانی اور بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے جل شکتی محکمہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ مطلوبہ علاقوں میں پانی کے ٹینکروں کو دستیاب رکھیں تاکہ کسی بھی جگہ کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔شیپ ہسبنڈری کے اَفسران نے چیئر کو جانکاری دی کہ ضلع میں قربانی کے جانور کافی تعدادمیں دستیاب ہیں۔چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر نے میٹنگ کو بتایا کہ ضلع میں پولٹری برڈز کی مناسب تعداد دستیاب ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے مارکیٹ چیکنگ کو تیز کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء جیسے بیکری کنفیکشنری ، دودھ ، گوشت ، چکن ، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار کو چیک کرنے اور معیاری مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ مارکیٹ چیکنگ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔میونسپل حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ قصبوں ، مساجد اور عید گاہوں میں صفائی کے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔ اُنہیں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ شہر میں اگر کوئی ناکارہ لائٹس ہیں تو ٹھیک کریں۔اے سی دی کو ہدایت دی گئی کہ وہ آفل کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے جگہوں کی نشاندہی کرے اور لوگوں کو اِس بارے میں آگاہ کرے۔اِس موقعہ پر ٹریفک پولیس حکام سے کہا گیا کہ وہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں اے ڈی سی وقار احمد گیری ، سی ایم او، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، اے آت ٹی او، سی اے ایچ او، ڈی ایس ایچ او ، تحصیل دار ، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے ، اِی اوز اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔