ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ضلعی سطح کی سالانہ اِشاعت جاری کی

اِشاعتوں میں ضلع کے سماجی و اِقتصادی پروفائل کو اُجاگر کیا گیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج منی سیکرٹری کولگام میں تقریب منعقد کی جس میںضلع کی سال وار ترقی اور سماجی و اِقتصادی پروگرام کو اُجاگر کرنے کے مقصد سے ضلعی سطح کی تین اشاعتیں جاری کیں۔اِشاعتوں میں ’’ ضلعی شمارتی ہینڈ بُک ۔2021-22 ء شامل ہے جو سماجی و اقتصادی اعداد و شمار کا ایک مجموعہ ہے جس میں بنیادی شعبوں صحت، تعلیم ، پبلک اِنفراسٹرکچر ، دیہی تری ، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں ، حکمرانی اور برسوں کے دوران منصوبندی میں حصولیابیوں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔جاری کردہ دوسری اِشاعت میں’’ وِلیج ایمینٹی ڈائریکٹری 2021-22ء شامل ہے جس میں بلاک او رگائوں کی سطح پر دستیاب 87سہولیات کی ایک ڈائریکٹری جو دیہی منصوبہ بندی کے لئے مقامی منصوبہ بندی اور فرق کے تجزیے میں خصوصی مطابقت رکھتی ہے۔اُنہوں نے سماجی و اقتصادی شعبوں میں سالانہ اعداد و شمار کے بارے میں تیار حوالہ کے لئے ایک پیکٹ سائز ’’ ضلع ایک نظر میں 2021-22ء‘‘کی اشاعت بھی جاری کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے مؤثر منصوبہ بندی اور نظم و نسق کے لئے معیاری اعداد و شمار کی اہمیت پر زور و دیا اور فیلڈ محکموں پر زور دیا کہ وہ قابل اعتماد ڈیٹا فراہم کریں تاکہ کامیابیوں کی سالانہ عکاسی ہوسکے۔اِس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ا، سی پی او زاہد سجاد اور ڈی ایس اِی او سہیل احمد ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔