ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے بیساکھی فیسٹول کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں منی سیکرٹریٹ کولگام میں بیساکھی فیسٹول کے اِنتظامات کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے کے لئے گوردوارہ پربھادک کمیٹی پالپورہ کے اَفسران اور ممبران کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں پینے کے صاف پانی ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی ، ابتدائی طبی اِمداد ، صفائی ستھرائی اور دیگر متعلقہ اِنتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جل شکتی اور کے پی ڈی سی ایل کے اَفسران کو فیسٹول کے دِنوں میں پالپورہ علاقے کو بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔کے پی ڈی سی ایل اَفسران کو پالپورہ کے علاقے میں ناکارہ ہائی ماسٹ لائٹس کی مرمت کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تھی۔ مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان کو اَپنے اَپنے محکموں سے متعلق فول پروف اِنتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے ڈی سی وقار احمدگیری ، تحصیل دار دیو سر ، بی ڈی او دیوسر اور دیگر اَفسران کے علاوہ صدرگوردوارہ پربھادک کمیٹی پالپورہ اور ممبران نے شرکت کی۔