کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اَطہر عامر خان نے آج منی سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں آئندہ ’اہرہ بل سرمائی کارنیول‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔دو روزہ منعقد ہونے والی اِس تقریب کا مقصد اہرہ بل کی خوبصورتی کو فروغ دینا اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔دورانِ میٹنگ کارنیول کے مختلف پہلوؤں بشمول ثقافتی پروگرام، ٹرانسپورٹیشن، ٹریکنگ، سنو گیمز اور سٹالوں کی تنصیب وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب کی کامیابی اور پُرکشش کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف اِنتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فیسٹول کے دوران تمام شرکأ اور حاضرین کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ کے اور پُر لطف تجربے کے لئے تمام اِنتظامات پہلے سے ہی کئے جائیںکیوں کہ کارنیول میں دور دراز سے آنے والے سیاحوں اور لوگوں کی آمد کی توقع ہے جس سے یہ کولگام کے ثقافتی اور سیاحتی منظر نامے کے لئے ایک اہم ایونٹ بن جائے گا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بشیر احمد وانی، اے ڈی سی وقار احمد گیری، جے ڈی پلاننگ زاہد سجاد، ایس ڈی ایم نورآباد، بشیر الحسن اے سی آر، اے سی ڈی، ڈی ایف او، ایگزنز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔










