کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان کی صدارت میں ڈِسٹرکٹ لیول کمیٹی برائے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کی میٹنگ منی سیکرٹریٹ کولگام میں منعقد ہوئی۔دورانِ میٹنگ کمیٹی نیجامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے مختلف منصوبوں اور اجزأ کے تحت 222 معاملات کی منظوری دی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے زراعت اور متعلقہ محکموں کے تمام سیکٹورل افسران پر زور دیا کہ وہ ایچ اے ڈی پی کے تحت تفویض کردہ اہداف کی تکمیل میں تیزی لائیں۔










