کولگام// ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے ضلع میں پردھان منتری آواس یوجنا ( پی ایم اے وائی اَربن کے تحت عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج لائن ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔ابتداً ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کی تمام میونسپل کمیٹیوں میں پی ایم اے وائی ۔ اَربن سکیم کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ کو بینیفشری لیڈ اِنڈیوجیول ہائوس کنسٹرکشن ( بی ایل سی ) کے تحت حاصل کئے گئے ہدف کے حوالے سے بتایا گیا کہ پی ایم اے وائی ۔ یو کے تحت کُل 1,265 مکانات کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 348 نان سٹارٹرکیسوں کو کم کیا گیا تھا اور اَب کُل 916مکانات کی منظور ی دی گی ہے ۔ مکانات جن میں سے 350مکمل اور 455 مکانات زیر تعمیر ہیں۔ضلع کوآرڈی نیٹر پی ایم اے وائی ۔ یو کولگام نے چیئر کو جانکاری دی گئی کہ کم کئے گئے کیسوں کے خلاف سٹیٹ لیول مانیٹرنگ کمیٹی کو منظور ی کے لئے 127نئے کیس تجویز کئے گئے تھے ۔ چیئر کو یہ بی بتایا گیا کہ 64مستفید کو ایڈوانس موبیلائزیشن فراہم کی گئی اور 57 نئے کیسوں کو ایڈوانس موبلائزیشن کے لئے تجویز کئے گئے ۔دورانِ میٹنگ متعلقہ اَفسران تصدیق شدہ مستحقین کو قسطیں جاری کرنے اور سکیم کے تحت اَب تک کئے گئے اَخراجات کے بارے میں آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلق اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سکیم کے رہنما خطوط پر مکمل طو رپر عمل کیا جائے تاکہ تمام حقیقی اہل مستفیدین ضلع میں پی ایم اے وائی ۔ یو سکیم کے تحت آئیں۔اُنہوں نے فیلڈ اَفسران پر زور دیا کہ وہ تعمیر کے ہر مرحلے پر کیسوں کی فوری تصدیق اور کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے پہلے سے موجود مضبوط طریقہ کار پر عمل کریں اور اِس کے نتیجے میں سکیم کے تحت تصدیق شدہ مستحقین کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوکت احمد راتھر ، جوائنٹ دائریکٹر پلاننگ زاہد سجاد ، ڈی ایس اِی او کولگام ، یاری پورہ ، فرسل او ردیوسر کے تحصیل دار اور اِی اوز نے شرکت کی۔










