ضلع ترقیاتی کمشنر کا کولگام میں بلاک دیوس کا اِنعقاد

لوگوں کے مختلف مسائل اور شکایات سماعت کی اور متعدد شکایات کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا

کولگام//کولگام میںہفتہ وار بلاک دیوس کے ایک حصے کے طور پر آج عوامی رَسائی پروگرام منعقد کئے گئے تاکہ عام لوگوں کے مسائل کا ان کی دہلیز پر جائزہ لیا جاسکے۔اِس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج کولگام میں شکایات کے ازالے کیمپ کی صدارت کی اور لوگوں کے مختلف مسائل اور مطالبات سنے۔پروگرام میں پی آر آئیز اور یاری پورہ ، کیمو ، فریسل ، آڈورہ ، آوہٹو، چیک پورہ او ردیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔مختلف عوامی وفود اور متعدد اَفراد نے شکایات ازالہ کیمپ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے مختلف ترقیاتی مسائل پیش کئے اور ان کی شکایات اور مطالبات کے بروقت حل کی کوشش کی۔تمام مسائل ، شکایات اور مطالبات بغور سنا اور بعض مسائل کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا گیا۔مختلف محکموں کے اَفسروں جو شکایات ازالہ کیمپ میں موجود تھے ،اُنہوں نے بھی بلاک دیوس تقریب کے دوران اُٹھائے گئے لوگوں کی شکایات اور مسائل کا جواب دیا۔عوامی شکایات کے ازالہ کیمپ میں اے ڈی سی وقار احمد گیری ، اے سی آر میر اِمتیاز العزیز ، اے سی ڈی محمد عمران خان کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلعی اور سیکٹورل اَفسروں نے شرکت کی۔بلاک دیوسر اور ڈی کے مارگ میں بھی شکایات اَزالے کیمپ کا اِنعقاد کیا گیا۔