ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے نوجوانوں کی صحیح سمت میں رہنمائی کے لئے سپورٹس کلچر کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار آج دروناچاریہ چناب سپورٹس اکیڈیمی میں لڑکیوں اور لڑکوں کے داخلے کی نئی سہولیات کا اِفتتاح کرنے کے بعد مہمانوں سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔اُنہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں میں جسمانی فٹنس اور ٹیم سپرٹ کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوںنے والدین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صحت مند اور فعال طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لئے اَپنے بچوں کو کھیل پروگراموں میںشامل کریں۔ اُنہوں نے خطے میں نوجوان ایتھلیٹس کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے پر دروناچاریہ چناب سپورٹس اکیڈیمی کی سراہنا کی۔نئی اِفتتاحی سہولیات میں کرکٹ گراؤنڈ، باؤلنگ مشین، بیٹنگ ڈرل کے لئے پگز، کنکریٹ وِکٹ، ٹرف وکٹ، پریکٹس میچز، باقاعدگی سے فٹنس سیشنز اور 4 سے 20 برس کی عمر کے اَفراد کے لئے دیگر کھیل شامل ہیں۔اِفتتاحی تقریب میں پرنسپل جی ڈی سی عطار سنگھ کوتوال ، تحصیل دار سبحان احمد شاد کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے طلبأ اور والدین بھی موجود تھے۔
مودی، یوگی کی سرکار، مسلم مخالف سیاست اور نفرت انگیز واقعات
’ووٹ چوری، حکومت چوری، اب پارٹی چوری‘، ترنمول کا نام اور انتخابی نشان منجمد کیے جانے پر راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ
35 منٹ کی تاخیر پڑی بھاری، ایئر انڈیا کے پائلٹ سمیت عملہ کے 8 اراکین کو 3 ماہ کے لیے کیا گیا معطل
نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ نے سخت رویہ کیا اختیار، این ٹی اے دفتر کے دورہ کا فیصلہ
نٹھاری کیس میں بری سریندر کولی نے پھندے سے لٹک کر ختم کی زندگی، ہریدوار میں چلاتا تھا چائے کی دکان
ممتا اور باغی گروپ کو الیکشن کمیشن نے نیا نام اور انتخابی نشان فراہم کیا، ایک کو ملا ’فٹبال کھلاڑی‘ اور دوسرے کو ’لفافہ‘
امید ہے کہ ایران جنگ خاتمہ کے قریب پہنچ چکی :ٹرمپ
اسرائیل اور مراقش کا سفارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
چین میں شراکت داروں کیساتھ کامیاب مشاورت ہوئی: عباس عراقچی
13سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تجویز










