ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ڈسٹرکٹ کوالٹی ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

پلوامہ/ /ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ہیلتھ کیئر کی بہترین کارکردگی کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک حکمت عملی کے تحت ڈسٹرکٹ کوالٹی ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کا مقصد نیشنل کوالٹی ایشورنس سٹینڈرڈز پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور ضلع بھر میں صحت سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے نیشنل کوالٹی ایشورنس سٹینڈرڈز کے جامع جائزہ کی صدارت کی جس میں پالیسیوں ، تشخیص کے طریقوںاور معیار کی یقین دہانی کی مختلف سطحوں پر غور و خوض کیا گیا۔اُنہوں نے بہترین کارکردگی کے عزم پر زور دیتے ہوئے سرٹیفکیشن کے لئے اِضافی سہولیات کی سفارش کی ہدایت دی جس سے ہیلتھ کیئر کے سخت معیارات کو حاصل کرنے اور اس سے آگے بڑھنے کے لئے ضلع کے عزم کو اُجاگر کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف تشخیصی سطحوں پر صحت سہولیات میں موجود خلا کو تسلیم کرتے ہوئے جامع تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ کا ایک اہم پہلو مقامی سطح کے خلا کو مؤثر طریقے سے دُور کرنے کے لئے بین محکمانہ کوآرڈی نیشن پر زور دینا تھا جس سے محکموں کے مابین باہمی تعاون کو فروغ ملا۔اُنہوں نے مستقبل کو دیکھتے ہوئے آئندہ برس کے لئے محتاط منصوبہ بندی کی ہدایت دی اوراُنہوں نے زور دیا کہ مجوزہ سہولیات اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اُتریں اور نشاندہی کی گئی خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ مستقبل کے حوالے سے یہ نقطہ نظر صحت خدمات کی دیکھ ریکھ میں مسلسل بہتری کے لئے ضلع کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر محکمہ صحت کے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے صحت سہولیات پر تیزی سے کام کرنے پر زور دیا جس کا مقصد ضلع بھر میں صحت خدمات کو تیزی لانا ہے۔ اس ہدایت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کمیونٹی بغیر کسی تاخیر کے بہترین صحت دیکھ ریکھ کے اِنتظامات سے فائدہ اُٹھائے۔اجلاس میں چیف میڈیکل آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ پلوامہ، بلاک میڈیکل آفیسرز اور صحت کے دیگر ملازمین سمیت اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔