پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس پلوامہ میں ڈسٹرکٹ لیول روڈ سیفٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں خطے میں روڈ سیفٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مختلف شراکت داروں سے معلومات حاصل کی گئیں۔دورانِ میٹنگ ایگزیکٹیو اِنجینئرآر اینڈ بی نے ضلع میں 15 نشاندہی شدہ بلیک سپاٹس کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور ان کی اصلاح میں ہونے والی پیش رفت بھی پیش کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران کو اصلاحی عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی اور ان پر زور دیا کہ وہ اضافی بلیک سپاٹس کی نشاندہی کریں اور فوری ایکشن رپورٹ پیش کریں۔چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ نے ایمرجنسی رسپانس کے مسئلے پر خطاب کرتے ہوئے ضلع میں 8 کریٹیکل کیئر ایمبولینسوں کی موجودگی کے بارے میں میٹنگ کا جانکاری دی جن میں مزید اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی ایم او کو ہدایت دی کہ وہ گولڈن آور کے دوران حادثات کے متاثرین سے نمٹنے کو ترجیح دیں ، فور اور جامع دیکھ کو یقینی بنایا جائے۔میٹنگ میں ڈاکٹر بشارت قیوم نے سڑکوں پر عوام کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ، ناکافی سائن بورڈوں، تیز رفتاری اور قواعد و ضوابط کی عدم تعمیل جیسے مسائل کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے حکام کو ان خدشات کو دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بالخصوص حادثات کے خطرے والے علاقوں میں شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ محفوظ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے اور دیرپا ٹرانسپورٹیشن کے لئے وسائل جمع کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی بیداری مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، سڑکوں کا باقاعدہ معائینہ کرنے اور ٹارگٹیڈ اقدامات سے حادثات کو کم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اپنے اختتامی کلمات میں محفوظ سڑکوں کے ماحول کو بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں سے اِجتماعی کارروائی پر زور دیا۔میٹنگ میں اے سی آر پلوامہ، سی پی او پلوامہ، سی ایم او پلوامہ، اے ایس پی پلوامہ، ایگزیکٹیو انجینئران، ڈگری کالجوں کے پرنسپل اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔










