DC pulwama visits Lethapora, Inspects Lift Irrigation plant

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے لیتھ پورہ کا دورہ کیا،لفٹ اری گیشن پلانٹ کا معائینہ کیا

پلوامہ //ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بشارت قیوم نے ضلع کے مختلف علاقوں بشمول اونتی پورہ ، پانپور اور کاکا پورہ میں آنے والے آبپاشی کے سیزن کے دوران آبپاشی کے مقاصد کے لئے وافر پانی کو یقینی بنانے کے لئے لفٹ اِری گیشن پلانٹ کا معائینہ کرنے کے لئے لیتھ پورہ کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دورے کے دوران صورتحال کا خود جائزہ لیا کیوں کہ شراکت داروں کو آئندہ آبپاشی کے موسم کے دوران خشک سالی کا خدشہ ہے۔اُنہوں نے معدنیات کے غیر قانونی نکالنے کا نوٹس لیتے ہوئے جوکہ پانی کی قلت کی ایک وجہ سمجھی جاتی ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اِنتباہ دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس مسئلے کو روکنے کے لئے وری اقدامات کریں۔دورے کے دوران اننت ناگ، پلوامہ ، اونتی پورہ ، ترال اور کاکا پورہ کے آبپاشی ، سول میکنیکل ، فلڈ کنٹرول محکموں کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو اِنجینئرون کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں دھان کے کھیتوں کے لئے آبپاشی کے پانی کی قلت کے حوالے سے متعدد اَمور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا اور اِس بات پر زور دیا گیا کہ بحران کو ختم کرنے کے لئے طویل مدتی حکمت عملی تیار کی جانی چاہیے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ آبپاشی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عام لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کریں اور ضلع میں آبپاشی کی فراہمی کی بحالی کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کریں تاکہ کسانوں کو زیادہ نقصان نہ ہو۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ظفر حسین شال،تحصیل دار پانپور اوردیگر متعلقین بھی تھے۔