پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ضلع پلوامہ کے سماجی و اِقتصادی منظر نامے پر روشن ڈالنے والی پانچ اہم اِشاعتیں اور آیوشمان بھارت ۔ جے اے وائی ( اے بی ۔ جے اے وائی) پر ایک تشخیصی مطالعہ رِپورٹ جاری کی۔جاری کردہ اِشاعتوں میں ضلع شماریات کی کتاب، ایک نظر میں ضلع، اِقتصادی جائزہ ، سال 2021-22 ء کے لئے گائوں کی سہولیت اور آیوشمان بھارت۔ جے اے وائی ( اے بی ۔ جے اے وائی ) پر تشخیصی مطالعاتی رِپورٹ شامل ہیں۔اِس تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پلوامہ ، چیف پلاننگ آفیسر پلوامہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پلوامہ ، ضلع شماریات اور تشخصی آفیسر پلوامہ ور تحصیلدار پلوامہ موجود تھے۔ضلع شماریات اور تشخیص کا دفتر پلوامہ ضلع میں اہم شماریاتی ڈیٹا کو جمع کرنے ، تالیف کرنے اورپھیلانے کے لئے نوڈل ایجنسی ہے۔اِن اشاعتوں اور رِپورٹوں میں موجود ڈیٹاحکومت اور ضلعی اِنتظامیہ ، محققین ، منصوبہ سازوں طلباء ، نوجوانوں اور دیگر شراکت داروں کے لئے منصوبہ بندی کی حکمت عملی کی تشکیل ، تحقیقی مضامین ، رِپورٹ وغیرہ کی اِشاعت کے لئے ایک اہم ٹول کے طور پر کام کرتا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِشاعتوں کو جاری کرنے کے بعد ڈی ایس اِی او پلوامہ اور ان کے عملے کی جانب سے ان اِشاعتوں کو مرتب کرنے اور اسے منظر عام پرلانے کے لئے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی اور مستقبل میں اِن اشاعتوں کو باقاعدہ اَپ ڈیٹ اور وسیع کوریج سے بہتر بنانے پر زور دیا۔










