پلوامہ// پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی مشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن جموںوکشمیر نے ضلع اِنتظامیہ اورضلع جل جیون مشن پلوامہ کے اشتراک سے آڈیٹوریم ( جی ڈی سی پلوامہ ) میں ایک روزہ میگا ہینڈ ہولڈنگ کم بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا اِس پروگرام میں پانی سمیتی کے اراکین ، سرپنچوں ، محکمہ دیہی ترقیات کے فیلڈ سٹاف ، جل شکتی محکمہ ( پی ایچ اِی ) ، ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ جل جیون مشن سٹاف، امپلی منٹیشن سپورٹ ایجنسی ( آئی ایس اے) گرامین وِکاس ٹرسٹ کے نمائندوں ، آنگن واڑی اور آشا کا ر کنان ، واٹر ٹیسٹنگ لیب کا عملہ اور مختلف پنچایتوں سے ایف ٹی کے تربیت یافتہ خواتین سمیت مختلف شراکت داروں کی زبردست شرکت دیکھی گئی۔اِفتتاحی پروگرام کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اور چیئرپرسن ضلع جل جیون مشن پلوامہ بصیرالحق چودھری نے سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئر و نوڈل آفیسر ، ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی نثار احمد اور مختف محکموں دیگر اَفسران کی موجودگی میں کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَپنے خطاب میں جل جیون مشن کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور ضلع کے ہر گھر میں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کا ذِکر کیا ۔اُنہوں نے ضلع کی مختلف پنچایتوں میں جے جے ایم پروجیکٹوں کے مجموعی طور پر عمل آور ی اور عمل درآمد میں پی آر آئی اور پانی سمیتی کے اراکین کے کردار کی بھی تعریف کی اور ان پر مزید زور دیا کہ وہ آئی ایس اے کے شراکت داروں اور جل شکتی محکمہ کی طرف سے کی جانے والی معاونت اور صلاحیت سازی کی سرگرمیوں میں فعال کردار اَدا کریں ۔تاکہ سکیموں کے کام کرنے کے بعد ان کی آسانی سے کام کو یقینی بنایا جاسکے۔چیئرپرسن نے شراکت داروں پر بھی زور دیا کہ وہ اَپنے اَپنے علاقے میں پانی اور آبی ذخائر کے تحفظ میں اَپنا کردار اَدا کریں۔پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی کے ٹیم لیڈر نظام منصوری نے بھی ایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے پانی کے انتظام کے مختلف پہلوؤں اور مجموعی طور پر تحفظ کے اقدامات اور ہر گھر تک صاف نل کے پانی کو یقینی بنانے کے لئے جل جیون مشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہاکہ مشن کا مقصد ضلع میں ہر گھر کو 55 لیٹر فی کس کی شرح سے تازہ نل کے پانی کی فراہمی فراہم کرنا ہے اور اس مشن کی مؤثر اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے مختلف تربیت کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایک اور سیشن کااِنعقاد پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی کے تکنیکی ماہر راکیش نے کیا۔ انہوں نے جے جے ایم کے مختلف پیرامیٹرزوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور مختلف شراکت داروں کے کردار اور فرائض کی تفصیل سے وضاحت کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کی داستانیں اور دستاویزی فلمیں بھی پیش کیں تاکہ شراکت داروں کو لگن کے ساتھ اور مشن کے اَنداز میں ا اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔اُنہوں نے ڈیٹا اَنٹری میکانزم اور جے جے ایم ڈیش بورڈ اور ویب سائٹ کے دیگر اِشارے کی بھی وضاحت کی۔ایک اور سیشن میں فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس پر واٹر ٹیسٹنگ کا لائیو مظاہر ہ شراکت داروں کے سامنے واٹر ٹیسٹنگ سٹاف نے پیش کیا تاکہ اُنہیں تربیت دی جاسکے اور پانی کی جانچ اور معیار کے مختلف پہلوئوں اور پیرامیٹروں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس موقعہ پر سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر نے بھی اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض کوآرڈی نیٹر آئی اِی سی جے جے ایم پلوامہ منظور احمد نے اَنجام دی۔اُنہوں نے جل جیون مشن کے مختلف پہلوئوں اور کامیابیوں کا تفصیلی تجزیہ بھی پیش کیا۔










