کولگام//ہفتہ وار بلاک دیوس کے ایک حصے کے طور پر آج ضلع کولگام میں عوامی رَسائی پروگرام منعقد کئے گئے تاکہ عام لوگوں کے مسائل کا ان کی دہلیز پر جائزہ لیا جاسکے۔اِس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج کولگام میں شکایات کے اَزالے کیمپ کی صدارت کی اور علاقے کی مجموعی بہبود اور ترقی کے لئے لوگوں کے مختلف مسائل اور مطالبات سنے۔پروگرام میں پی آر آئیز اور آگرو ، پومبے ، فریسل ، آڈ پورہ ، ڈینو اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔عوامی شکایات کے اَزالے کیمپ میں اے سی آر میر اِمتیاز العزیز ، اے سی ڈی محمد عمران خان کے علاوہ ضلع کے دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے بھی شرکت کی۔شکایات کے ازالے کیمپ میں مختلف عوامی وفود اور متعدد اَفراد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے متعدد ترقیاتی مسائل پیش کئے اور ان کی شکایات اور مطالبات کے بروقت حل کی کوشش کی۔تمام مسائل ، شکایات اور مطالبات کو بغور سنے گئے اور بعض مسائل کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا گیا۔شکایات کے ازالے کیمپ میں موجود مختلف محکموں کے اَفسران نے بھی لوگوں کی شکایات اور مسائل کا جواب دیا ۔ضلع کے اکھران او رنندی مرگ علاقوں میں بھی شکایات کے اَزالے کے کیمپ منعقد کئے گئے۔










