bilal mohihuddin

ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈِسٹرکٹ کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں ڈِسٹرکٹ کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کمیٹی ( ڈی سی ڈی سی ) کی ایک میٹنگ ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ کے آغاز میں ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سری نگر عابدہ نبی نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ضلعی پروفائل کے ساتھ ایجنڈاکے نُکات اور ان پر کی گئی کارروائی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جو وزارت کوآپریٹیو کی طرف سے جاری کئے گئے تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرنے پرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹیوں (پی اے سی ایس) اور کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنوں (ایف پی اوز) میں رجسٹریشن نمبروں کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے دیگر متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت دی کہ وہ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کنورجنس موڈ میں کام کریں۔ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کوآپریٹیو سیکٹر کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دیگر متعلقہ محکموں سے سفارشات اور آراء طلب کیں۔ اُنہوں نے محکمہ کے بہتر کام کاج کے لئے تعاون اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، ڈسٹرکٹ ایگری کلچر آفیسر، لیڈ بینک منیجر اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔