ڈی ڈی سی اراکین اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی ، عوامی مسائل کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا
شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل الحسیب نے ضلع کی اِمام صاحب تحصیل کادورہ کیا تاکہ وام کے مسائل کا جائزہ لینے اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے علاقے کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور مختلف ترقیاتی اور فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈی ڈی سی ممبران اعجاز احمد میر او رجان محمد نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات کی او رمفاد عامہ کے مختلف اَمور پر اِستفساری گفتگو کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِمام صاحب میں روڈ اِنفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سڑک کی تعمیر کے کام میں رُکاوٹ پیدا کرنے والے تنازعہ کو موقعہ پر ہی حل کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں اور عوامی نمائندوں کے کئی مسائل اور خدشات کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیاجبکہ کچھ متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں اور اَفسروں کو دورہ کرنے کے لئے بھیجا گیا ۔ آر اینڈ بی اور ریونیو اَفسران کو عوامی مسائل کے جلد از جلد ازالے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں تاکہ عام لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جا سکے۔اِس موقعہ پر تحصیل دار ، امام صاحب ، اے اِی اِی ، آر اینڈ بی اور دیگر متعلقہ اَفراد موجود تھے۔










