بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے سنیچروار کو رات گئے ضلع ہسپتال ( ڈی ایچ ) بانڈی پورہ میں کام اور معیاری صحت خدمات کو یقینی بنانے کے لئے اچانک دورہ کیا۔اِس دورے کا مقصد ہسپتال میں کام کے منظر نامے ، بنیادی ڈھانچے اور مریضوں کی دیکھ ریکھ اورصحت سہولیات جائزہ لینا تھا۔ڈاکٹر اویس احمد نے موقعہ ہی ہسپتال کے تمام وارڈوں کا معائینہ کیا اور مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے معلومات حاصل کیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈیوٹی پر موجود ملازمین اور ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر بھی چیک کیا۔ڈاکٹر اویس احمد نے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ کو ہسپتال میں صحت کی معیاری سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے ہسپتال کے حکام کو ہدایت دی کہ روزانہ ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ مریضوں کی دیکھ میں کوئی پریشانی نہ ہو۔










