گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج جی ڈی سی گاندربل میں دستیاب بنیادی ڈھانچے کا معائینہ کیا جہاں یوتھ اَنٹرپرینیور شپ فیسٹول سے متعلق متعدد پروگرام منعقد ہونے والے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دورے کے دوران جی ڈی سی میں دستیاب بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا اور فیسٹول کے دوران مختلف سرگرمیوں کو اَنجام دینے کی خاطر اِنتظامات کرنے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے پروگرام ڈائریکٹر ایم جی این ایف اور آئی آئی ایم جموں جو کہ یوتھ اَنٹرپرینیور شپ فیسٹول کے اکیڈمک پارٹنر کے ساتھ جی ڈی سی میں اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ سیل کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ یہ سیل کالج کے طلباء سے چلایا جائے ۔جہاں انوویشن لیبز ، آئیڈیا انکیو بیشن لیبز اور ٹنکرنگ لیبز قائم کی جائیں گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے توحید چوک سے قمریہ سٹیڈیم تک مین بلاک ، آڈیٹیوریم ، مین گرائونڈ کی تزئین و آرائش اور سڑک کی خوبصورتی کی خاطر ضروری اقدامات کرنے کے لئے متعلقین کو ضروری ہدایات دیں۔اُنہوں نے پنڈال کے ساتھ ساتھ یوتھ لین بنانے کی بھی ہدایت دی جہاں دیواروں پر نوجوانوں کو مشغول کرنے والی والی متعدد مورل پینٹنگز بنائی جائیں گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کامیابی اور انوویشن ٹاک ایونٹوں کے مقام کا بھی جائزہ لیا جس میں اختراع کے ماہرین اور ضلع کے کامیاب کاروبار ی اَفراد اَپنے سیشن دیں گے اور اَپنی کامیابی کی داستانیں بتائیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی ، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی ، اِی او میونسپل کونسل گاندربل اور دیگر متعلقین بھی تھے۔










