ضلع ترقیاتی کمشنر نے اے سی ڈی آفس ، آر ڈی ڈی کپواڑہ اور دیگر دفاتر کا اَچانک معائینہ کیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ساگر دتاترے نے آج مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا تاکہ اے سی ڈی آفس ، اے سی پی آفس ، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اِی ڈبلیو ، تحصیل دار آفس کپواڑہ ، ڈی اِی اینڈ سی سی اور پراسکیوشن آفس ،جے کے اِی ڈی آئی سمیت اَفسران کی حاضری کی جانچ کی جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اچانک دورے کے دوران 14ملازمین کو غیر مجاز طور پر اِپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پانے کی پاداش میں معطل کیا ۔ ان ملازمین میں محکمہ دیہی ترقی کے 11 اور تحصیل آفس کپواڑہ کے 3ملازمین شامل ہیں۔اُنہوں نے دورے کے دوران محکموں کی طرف سے کئے گئے کام کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔اُنہوں نے اَفسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اَپنی ڈیوٹی وقت کی پابندی کے ساتھ اَنجام دیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل آفس کپواڑہ کے ریکارڈ کا بھی معائینہ کیا جس دوران اُنہوں نے پرانے ریکارڈ کو طریقہ کے مطابق ٹھکانے لگانے کی ہدایت دی تاکہ تازہ ترین ریکارڈ کی دیکھ ریکھ کے لئے مناسب جگہ مہیا کی جاسکے۔