DC reviews progress of Jal Jeevan Mission schemes in Udhampur

ضلع ترقیاتی کمشنر نے اودھمپور میں جل جیون مشن سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اودھمپور/ /ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے منی کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک میٹنگ میں جل جیون مشن سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجندر سنگھ ، چیف پلاننگ آفیسر محمد اقبال،سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر جل شکتی آر کے مہاجن اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئران کے علاوہ ٹھیکداروں نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنرنے سکیموں پر عمل درآمد میں درپیش رُکاوٹوں پر توجہ دی اور ٹھیکیڈاروںسے کہا کہ وہ مؤثر عملدرآمد کے لئے اے ای ایز کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کریں۔ اُنہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اضافی مشینری تعینات کرکے کام کی موجودہ رفتار کو تیز کریں اور زیر اِلتوأسکیموں کو بیک وقت شروع کریں۔ اُنہوں نے میکنیکل مشینری کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر پمپ سٹیشن قائم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے ٹھیکیداروں سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق ان کی متعلقہ سکیموں کی تکمیل کے حوالے سے ٹائم لائن کمٹ منٹ طلب کی۔