ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے موج پارک وہیل میں میگا عوامی دربار کا انعقادکیا

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا نے آج موج پارک وہیل شوپیان میں ایک میگا عوامی دربار کی صدارت کی ۔ اُنہوں نے وہاں مقامی لوگوں اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کی تاکہ عوامی مسائل کا ان کی دہلیز پر جائزہ لیا جاسکے۔ابتداً، پی آر آئی کے اراکین اور مقامی لوگوں نے علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف مسائل اور ترقیاتی ضروریات کو اُٹھایا۔مقامی لوگوں نے سکولوں کی اَپ گریڈیشن ، ایچ ٹی ، ایل ٹی لائنوں اور صحت سہولیات میں بہتری ، آبپاشی کی نہروں کی مرمت ، واٹر سپلائی سکیموں کی اَپ گریڈیشن وغیرہ کا مطالبہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس موقعہ پر تمام شراکت داروں سے ہم آہنگی سے علاقے کی ہمہ جہت ترقی زور دیا اور اُنہوں نے متعلقہ اَفراد سے کہا کہ وہ عوامی دربار کے دوران اُٹھائے جانے والے عوامی مسائل کے فوری اَزالے کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے علاقے میں جے جے ایم کے کاموں کو بہتر طریقے سے عملانے میں پانی سمیتیوں کی فعال شرکت کے لئے بھی کہا جس کا مقصد تمام گھرانوں کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔بعد اَزاں، ضلع ترقیاتی کمشنر نے پی ایچ سی وہیل کا معائینہ کیا او روہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ہیلتھ کیئر سہولیات کا جائزہ لیا او رصحت ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ لگن سے کام کریں اور مریضوں او رسینٹر میں آنے والے لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کریں۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ خورشید احمد کھٹانہ ، اے سی ڈی ہلال احمد جیری ، بی ڈی او اور متعلقہ اَفسران و ملازمین موجود تھے۔