ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے ضلع ہسپتال شوپیان کا معائینہ کیا

مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کا جائزہ لیا

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان فضل الحسیب نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ہسپتال شوپیان کا دورہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں اور شعبوں کا دورہ کر کے معائینہ کیا اور اِدارہ صحت کے مجموعی کام کا ج کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہسپتال میں موجود اَدویات ، تشخیصی اور دیگر سہولیات کی دستیابی اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والے خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اُنہوں نے اِس اِدارہ کی صحت خدمات کے بارے میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کرکے دریافت کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ ہسپتال کے اَندر اور اِرد گرد مکمل صفائی کا خیال رکھا جائے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اُنہوں نے اِنسانی وسائل کے صحیح اِستعمال پر زور دیا اور کہا کہ وہ پوری لگن اور خلوص کے ساتھ مریضوں کی خدمت کریں۔