DC Shopian Chairs Meeting of DTF On Measles & Rubella elimination.

ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان نے خسرہ او رروبیلا بیماری کے خاتمے کیلئے ڈی ٹی ایف میٹنگ کی صدارت کی

شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا کی صدارت میں منی سیکرٹریٹ میں ضلع میں خسرہ اور روبیلا بیماری کے خاتمے کے لئے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس ( ڈی ٹی ایف ) کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔دورانِ میٹنگ حکومت کی طرف سے 2023ء تک ملک سے خسرہ اور روبیلا کے خاتمے کے لئے بنائے گئے روڈ میپ پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ شوپیان ضلع میں یونیورسل امیونائزیشن پروگرام اور نگرانی کی سرگرمیوں کا اِنتظام کرنے کے لئے ہیلتھ کیئر کا کافی بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔اُنہوں نے ضلع کے صحت اَفسران پر زور دیا کہ کہ وہ تمام ممکنہ اَقدامات کریں اور اِس سلسلے میں اے ڈبلیو ڈبلیو ز اور اے ایس ایچ ایز کی خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع میں خسرہ اور روبیلا کے تمے پر توجہ دیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے خسرہ اور روبیلا انفکیشن کے بارے میں بیداری پھیلانے اور طلباء کو حساس بنانے میں تعلیمی اِداروں کی فعال شرکت پر زور دیا۔اُنہوں نے خسرہ اور روبیلا کی بیماری سے بچائو کے اقدامات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ٹارگٹ گروپس کی نشاندہی کریں ، سروے کریں اور کمزور گروپوں کے لئے علحٰیدہ منصوبہ تیار کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ مہم کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پُر عزم کوشش کریں یعنی خسرہ اور روبیلا دونوں بیماریوں کے لئے تیزی سے قوت مدافعت پید اکریںاور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مہم کے دوران تمام آر ویکسین لگائی جائے۔ میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ خورشید احمد کھٹانہ ، چیف میڈیکل آفیسر اَرشد حسین ٹاک ، ڈپٹی سی ایم او ، بی ایم اوز کے علاوہ صحت کے دیگر اَفسران موجود تھے۔