DC Srinagar conducts inspection of SK Cricket Stadium Sonwar

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے ایس کے کرکٹ سٹیڈیم سونہ وار کا معائینہ کیا

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن اِنعقاد کے اِنتظامات کو حتمی شکل دی

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اَسد نے یوم جمہوریہ 2023ء کی تقریبات کے سلسلے میں آج صبح ایس کے کرکٹ سٹیڈیم سونہ وار کا دورہ کیا تاکہ مختلف محکموں کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کا جائے وقوعہ پر جائزہ لیا جا سکے۔ابتداً ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کے ساتھ سٹیڈیم کے پویلین او روی آئی پی گیلری کادور ہ کیا اور اُنہوں نے 24؍ جنوری کو فل ڈریس ریہرسل اور 26؍ جنوری کو یو م جمہوریہ منعقد ہونے والے پروگراموں کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے یوم جمہوریہ کی تقریب کو خوش اَسلوبی سے اَنجام دینے کے لئے کئے گئے انتظامات کا موقعہ پر جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ نشستوں کے انتظامات ، ثقافتی پروگرام، مارچ پاسٹ پریڈ ، ٹرانسپورٹ اور پارکنگ سہولیات ، بجلی کی فراہمی ، طبی و ابتدائی طبی اِمداد اور فائر اینڈ ایمرجنسی ٹیموں کی تعیناتی سمیت مختلف سہولیات کے حوالے سے تمام تر تیاریوں کو یقینی بنایا جائے۔پی اے ایس کی تنصیب میڈیا مینجمنٹ کے علاوہ سیکورٹی سے متعلق امور اور وی وی آئی پیز، وی آئی پیز اور دیگر شرکاء کے داخلے کو بھی حتمی شکل دی گئی۔اُنہوں نے تقریب کی پُر امن اور بغیر پریشانی تقریبات کو یقینی بنانے کے لئے سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں فول پروف سیکورٹی اِنتظامات کرنے پر زور دیا ۔اُنہوں نے اَفسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ تقریب کو خوش اَسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے گاڑیوں کی پارکنگ کے حوالے سے محکمہ ٹریفک کے اَفسران سے کہا کہ وہ پارکنگ کی نشاندہی کی گئی جگہوں پر پارکنگ کے مناسب اِنتظامات کریں۔اُنہوں نے نے 26 ؍جنوری کو فل ڈریس ریہرسل کی کارروائی اور مرکزی تقریب کے موقعہ پر برف کے جمع ہونے اور پانی کے جمع ہونے سے نمٹنے کے لئے وسیع انتظامات کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے اِنتظامات کرنے میں مصروف اہلکاروں کے لئے موومنٹ اور اَنٹری پاسز کے بروقت جاری کرنے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے آر ایند بی ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ سٹیڈیم میں مخصوص جگہوں پر ہورڈنگ لگانے اور جگہ پر مختلف محکموں کی طرف سے سٹال لگانے کے لئے شامیانے کی تعمیر کریں۔اُنہوں نے شرکت کرنے والے طلباء اور فن کاروں کے بورڈنگ اور لو جنگ کو بھی حتمی شکل دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی سری نگر ظہور احمد میر، آر ٹی او کشمیر ساجد یحییٰ نقاش ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیّد شبیر احمد ، سپر اِنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ ، ایس پی سیکورٹی ، ایس پی ٹریفک ، سی پی او سر ی نگر ، ایس ڈی ایم ویسٹ ، سی ایم او ، سی اِی او ، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر اکیڈمی ، تحصیل دار جنوبی اور خانیار ، پی ایچ اِی ، پی ڈی ڈی ، آر اینڈ بی ، اے سی ڈی کے ایگزیکٹیو اِنجینئران ، ڈی وائی ایس ایس او،مہمان نوازی و خاطر تواضع ، فائر اینڈ ایمرجنسی ، میکنیکل اِنجینئرنگ ، ایس آر ٹی سی اور دیگر لائن محکموں کے دیگر اَفسران موجو دتھے۔