DC Ramban assesses arrangements for pilgrims at Yatri Niwas Chanderkote

ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے یاترا نواس چندر کوٹ میں یاتریوں کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

رام بن / / ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری نے یاتری نواس چندرکوٹ کا دورہ کیا اور اُنہوںنے وہاں مقیم یاتریوں سے بات چیت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ورونجیت سنگھ چاڈک، اے سی ڈی، شری ناتھ سمن اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیمپ ڈائریکٹر ایس جے پی سنگھ سے یاتریوں کے لئے دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ کیمپ ڈائریکٹر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو یاتری نواس میں مقیم یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بشمول صحت خدمات، پینے کے پانی، صفائی ستھرائی، لنگر مینجمنٹ اور سیکورٹی انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔ دریں اثناء،ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت کی جانب سے یاتریوں کی سہولیت کیلئے لگائے گئے ہیلتھ کیمپ کا بھی معائینہ کیا۔ اُنہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی خدمات فراہم کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے یاتریوں سے بات چیت کرتے ہوئے یاتری نواس میں دستیاب سہولیات اور خدمات کی فراہمی کے بارے میں تمام پہلوؤں کے بارے میں دریافت کیا۔یاتریوں نے شری اَمرناتھ جی یاترا ۔ 2024 کے عقیدتمندوں کے لئے بے مثال انتظامات کرنے کے لئے حکومت کی ستائش کرتے ہوئے ضلع اِنتظامیہ کی طر ف سے فراہم کردہ غیر معمولی اِنتظامات اور خدمات کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ اَدا کیا۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنرنے جے کے پی اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے یاتریوں کے محفوظ اور آسان روحانی سفر کے لئے بھی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔