ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے فوج کے محکمہ ریونیو سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا

راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے آ ج ریونیو اَفسران اور فوجی اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ریونیو سے متعلق اہم اَمور پر تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس میں اے ڈی اِی او آفس کی جانب سے تین معاملات کو بحث و تمحیص اور حل کے لئے پیش کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تفصیلی غور و خوض کے بعد موقعہ پر ہی ایک معاملہ کی منظوری دی جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیل دار سندر بنی کو دیگر دو میں سے ایک معاملہ میں تفصیلی رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ اِسی طرح اُنہوں نے متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ تیسرے معاملے کے حوالے سے سائٹ کا دوبارہ دورہ کریں او رجلد اَز جلد رِپورٹ پیش کریں۔یہ میٹنگ ریونیو سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور ان کے حل کے لئے مناسب کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے اہم تھی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِن مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کے نوٹس میں لانے میں ریونیو اَفسران اور فوجی اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔ اُنہوں نے اِس طرح کے مسائل کے بروقت حل کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ محکمہ ریونیو کے کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریونیو اَفسران کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی مواصلاتی مسائل کو دُور کرنے کے لئے باقاعدہ وقفوں پر مشترکہ نشستیں کریں۔میٹنگ میں سٹیشن کمانڈر کرنل دیوناتھ ، اے ڈی سی راجوری ، راجیو کھجوریہ ، اے ڈی اِی اور راجوری ، تحصیلدار ،سندر بنی ، کپل کانت کھجوریہ اور اے ڈی اِی او آفس کے دیگر عملہ نے شرکت کی۔