ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے پی آر آئی اور ٹرانزٹ رہائش پر کا م کی پیش رفت کا معائینہ کیا

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے آک کاکن مرن میں کشمیری مائیگرنٹ ملازمین کے لئے ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر اور شیخ پورہ میں پی آرآئی ممبران کی رہائش کی جگہ کا معائینہ کیا اور ان پروجیکٹوں کی جاری پیش رفت کا معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف بلاکوں میں جاری عمل کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزٹ ایکوڈیشن کاکن مرن میں 194فلیٹوں پر مشتمل 12 میں سے 10بلاکوں پر کام شدو مد سے جاری ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو بلاکوں پر کام کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔بعد ازاں ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے شیخ پورہ میں جاری پی آر آئیز رہائش کے منصوبے کی پیش رفت کا بھی معائینہ کیا اور مختلف فلیٹوں میں اِندرونی کاموں کا مشاہدہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے اور جلد ہی جمہوریت کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے متعلقہ اَفراد کو وقف کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور زیر اِلتوأ بائونڈری وال کی تعمیر ، لان اور پاتھ وے ڈیولپمنٹ اور اپروچ روڈ کی تعمیر مکمل کی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ تمام بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مقررہ تاریخ کے اَندر مکمل کرنے کی خواہاں ہے تاکہ اُنہیں جلد اَز جلد عام لوگوں کے لئے وقف کیا جاسکے۔اِسی طرح کلاک ٹاور ، ملٹی سٹوری کار پارکنگ اور بڈگام میں بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لینے پر بھی ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔پروجیکٹوں کے معائینے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک ، جے ڈی پلاننگ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی ، تحصیل دار ، بی ڈی او اور دیگر اَفسران بھی تھے۔