کنیر چاڈورہ میں مستقل عمارت میں منتقل کرنے کا آغاز کیا
بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے ضلع کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے آج پرائمری ہیلتھ سینٹر( پی ایچ سی)کنیر کو کرائے کی عمارت سے مستقبل عمارت میں منتقل کرنے کا آغاز کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع بڈگام کے بلاک چاڈورہ میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کنیر میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر ( ایچ اینڈ ڈبلیو سی ) کے قیام کا کام بھی شروع کیا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے ہمراہ وائس چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل ( ڈی ڈی سی ) بڈگام نذیر احمد جارا ، ایس ڈی ایم چاڈورہ شہزادہ نورالحامد ، سی ایم او بڈگام محمد ایوب ، بلاک میڈیکل آفیسر چاڈورہ اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے سہولیات کا اِفتتاح کرنے کے بعد کہا کہ ضلع اِنتظامیہ بڈگام نے اِس بات کو یقینی بنانے کی طرف توجہ دی ہے کہ ہیلتھ کیئر خدمات کو ضروری اِنفراسٹرکچر کے ساتھ فعال عمارتوں میں رکھا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ہیلتھ کیئر سیکٹر کو مزید اَپ گریڈ کرنے اور مضبوط کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اِن مراکز میں موجود سہولیات سے اِستفادہ کریں جس میں احتیاطی اور علاج کی خدمات اور مربوط ایلو پیتھک ، آیوش اور نیچرو پیتھک نظام شامل ہیں تاکہ ایک فرد اور کمیونٹی کی صحت اور فلاح و بہبود کے لئے جامع نقطہ نظر ہو۔اُنہوں نے وائس چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام ، پی آر آئیز اور علاقے کے لوگوں سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ صحت سے متعلق فوائد حاصل کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے وقف کردہ اِس ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کو برقرار رکھنے میں ضلعی اِنتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے صحت اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے وسیع تر مفاد میں مراکز کے مؤثر اور کام کے لئے مشن موڈ میں کام کریں ۔اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے کمزور طبقوں کی طرف توجہ دیں۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی بدعت کے خاتمے میں فعال کردار اَدا کریں تاکہ بڈگام ’’ نشا مُکت‘‘ ضلع بن جائے۔اِ س موقعہ پرسی ایم او بڈگام ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو اِس پی ایچ سی میں بہترین علاج او ردیگر طبی اِمداد فراہم کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ اِس میں ایچ اینڈ ڈبلیو سی میں او پی ڈی ، گائنا کالوجی ، ڈینٹل اور دیگر مختلف طبی خدمات فراہم کی جائیں گی ۔










