ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ڈی ڈی آر سی کادورہ کیا اور جسمانی طور خاص اَفراد میں اِمداد تقسیم کی

رِی ہیبلی ٹیشن سینٹر ایک اہم اِدارہ ہے جو ضرورت مند اَفراد کو مدد ،کیئر اور رِی ہیبلی ٹیشن خدمات فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر اویس احمد

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ڈسٹرکٹ ڈِس ایبلٹی ایند رِی ہیبلی ٹیشن سینٹر ( ڈی ڈی آر سی ) بانڈی پورہ کا دورہ کیا تاکہ ڈی ڈی آر سی کے کام کا ج کا جائزہ لیا جائے اور جسمانی طور خاص اَفراد میں مختلف اِمدادی سامان اور آلات تقسیم کئے جائیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رِی ہیبلی ٹیشن سینٹر ایک اہم اِدارہ ہے جو جرورت مند اَفراد کو مدد ، کیئر اور رِی ہیبلی ٹیشن خدمات فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس دورے کا مقصد سہولیت کے کام کے بارے میں خود آگاہی حاصل کرنا ، اس کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور بہتری کے شعبوں کو تلاش کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد سہولت کے آپریشنز کے بارے میں خود آگاہی حاصل کرنااور اس کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ڈاکٹر اویس احمد نے جسمانی طور خاص اَفراد میں مختلف اِمداد اور آلات بھی تقسیم کئے اور اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ جسمانی طور خاص اَفراد کی فلاح و بہبود کے لئے پُر عزم ہے۔بعد اَزاں، ضلع ترقیاتی کمشنر نے پرانے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں ایڈکشن ٹریٹمنٹ فیسلٹی کا بھی دورہ کیا او راس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔