بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج سنبل بانڈی پورہ میں محرم الحرام سے متعلق تقریبات کے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محرم الحرام کے دوران اَمن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے جلوسوں اور تقریبات کے بخوبی اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ ، قانون عملانے والے اِداروں اور مذہبی رہنمائوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ میٹنگ میں سنبل بانڈی پورہ میں محرم الحرام کے جلوسوں کے اِنتظامات کو بڑھانے کے لئے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال ہوا۔اِس موقعہ پر لوگوں نے صحت سہولیات ، بجلی ، پینے کے پانی وغیرہ سے متعلق مسائل کو اُٹھایا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ اَفسروں اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل کے مناسب اور فوری نمٹانے کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ایس ڈی ایم سنبل کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں تاکہ سب ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام رُکاوٹوں کو دُور کیا جاسکے۔پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جلوسوں کے دوران شرکأ کی حفاظت اور اَمن و اَمان کو برقرار رکھنے کے لئے مناسب حفاظتی اِنتظامات کی یقینی دہانی کی۔متعلقہ حکام نے جلوس کے راستے میں صفائی سہولیات کی دستیابی کویقینی بنایا ۔طبی ٹیموں او رایمبولینسوں کی تعیناتی ، ابتدائی طبی اِمدادی مراکز کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال ہوا تاکہ کس یبھی طبی ایمرجنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سنبل بانڈی پورہ میں محرم کے پُر اَمن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں پر اعتماد کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے عوام پر زو ردیا کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں ، گائیڈ لائنز کی پابندی کریں ۔










