بانڈی پورہ// ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے شروع کئے گئے عوامی رابطہ پروگرام کی منفرد پہل کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ضلع کے سنبل سب ڈویژن میں بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا۔سنبل سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی اور اُنہیں درپیش مسائل بالخصوص پینے کے پانی کی فراہمی ، آبپاشی ، حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی بحالی کے علاوہ دیگر مسائل سے متعلق اَپنے مسائل پیش کئے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے تمام وفود اور اَفراد کو یقین دِلایا کہ ان کی شکایات اور مطالبات کو جلد اَز جلد دور کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ اِس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ عوامی رابطہ پروگرام مستقبل کے لئے نتیجہ خیز اور ترقی پسند اقدامات ثابت ہو۔اُنہوں نے محکمہ باغبانی سے کہا کہ وہ اِن علاقوں کے لوگوں کو زرعی آلات فراہم کرے۔ڈاکٹر اویس احمد نے پی ڈی ڈی ، ایم آئی ڈی ، آئی ایف سی کو ہدایت دی کہ وہ اَفرادی قوت اور مشینری کو تیار کریں اور متعلقہ اَفرادی قوت کی خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے نہروں میں پانی کے جلد اَخراج کو یقینی بنائیں اور آبپاشی کے پانی کی کمی کی وجہ سے کسانوں کو نقصان نہ پہنچے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ سکولوں او رکالجوں میں منشیات کی لت سے نجات کے حوالے سے پروگرام منعقد کریں تاکہ منشیات کے اِستعمال کو کم سے کم کیا جاسکے اور اَفراد اور ان پر انحصار کرنے والوں کو علاج تک رَسائی کی ترغیب دی جاسکے۔ اُنہوں نے منشیات کی روکتھام کے پیغام کو معاشرے کے تمام طبقوں میں پھیلانے پر زور دیا بالخصوص نوجوانوں میں جو قوم کے معمار ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پی آر آئیز کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ بجلی کے بقایا بِلوں کی وصولی کے لئے تعاون کریں اور عوام کو ایمنسٹی سکیم سے مستفید ہونے کی ترغیب دیں اور بجلی کے بِلوں کو کم کرنے کے لئے 60فیصد سبسڈی پر روف ٹاپ سولر سسٹم نصب کریں۔محکمہ آر اینڈ بی کے اَفسران کو موقعہ پر کام کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔اِس سے قبل ایس ڈی ایم سنبل نے اِس موقعہ پر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلی جانکاری دی۔اِس موقعہ پر نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ محمد اشرف حکاک ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ سنبل عامر چودھری ، پولیس اور دیگر سول اَفسران کے علاوہ چیئرپرسن بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران موجود تھے۔بعد اَزاں ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے پی آر آئیز اور اَفسران کے درمیان ٹگ آف وار کا اِنعقاد کیا۔
تارکینِ وطن کی چھوٹی کشتیوں پر غیر قانونی آمد حکومت کیلئے دردِسر
امریکہ اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے کی امن تجاویز مسترد
پرنس ہیری کا برطانیہ سے میگھن مارکل کو ’بنیادی احترام‘ دینے کا مطالبہ
امریکہ میں مہنگی طبی سہولتوں کے سبب ماں بننا مشکل
اردغان امریکہ۔ایران کشیدگی پورے خطہ میں نہ پھیلنے کے خواہاں
بہت ہوجائے گی مہنگائی کی مار۔ عوام رہیں مشکلات کیلئے تیار
ملک چلانا اب وزیر اعظم کے بس کی بات نہیں رہی
NEET پرچہ لیک : امتحان سے پہلے ہی سوالات وائرل
سی جے آئی نے ‘ون کیس ون ڈیٹا’ پہل کا اعلان کیا، اےآئی چیٹ بوٹ ‘سوساہائے’ کا آغاز کیا
سویندو ادھیکاری پی اے کی موت کا معاملہ: یوپی میں 3 شارپ شوٹر گرفتار










