بانڈی پورہ/ /ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان نے منی سیکرٹریٹ میں ڈِسٹرکٹ لیول سٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں سرکاری اور محکمانہ پر قبضے سے متعلق زیر اِلتوا ٔ قانونی چارہ جوئی کا جائزہ لیاگیا۔کمیٹی نے زمین پر قبضے سے متعلق جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں دائر مختلف معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ اراضی پر قبضے سے متعلق پانچ مقدمات زیرِ اِلتوا ٔہیں جن میں سے ایک کیس ہائی کورٹ نے نمٹا دیا ہے اور بقیہ چارمقدمات کے لئے ضروری جوابات جمع کئے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریاستی اور محکمانہ اراضی کو تجاوزات سے بچانے کے لئے قانونی عمل کو تیز کرنے اور تمام مقدمات پر بروقت پیروی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لئے مختلف محکموں کے مابین مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر شفیع پنڈت، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شبیر احمد وانی، چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ اور ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی سنبل نے شرکت کی جبکہ ڈِسٹرکٹ لٹیگیشن آفیسر، تحصیل دار، زیڈ اِی اوز اور دیگر متعلقہ اَفسران نے بھی بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔










