ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے آرکیٹیکچر اینڈ ہیر ٹیج کی آر آر پی اینڈ ایم سکیم کے تحت 6نئے پروجیکٹوں کی منظوری دی
بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ لیول کوآرڈی نیشن کم امپلی منٹیشن ( ڈی ایل سی آئی سی) کی ایک میٹنگ ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ضلع میں مذہبی مقامات ، اثاثوں کی ترقی اور بحالی کے کاموں کو اَنجام دیا جارہا ہے۔
ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے موجودہ سال کے لئے بارہمولہ میںمذہبی مقامات اور ثقافتی ورثے کے فن تعمیر اور ثقافتی ورثے کی بحالی ، تحفظ اور دیکھ ریکھ کے لئے تیا ر کئے گئے ایکشن پلان پر بات کی۔اِس موقعہ پر کمیٹی نے ضلع بارہمولہ میں 6نئے پروجیکٹوں کو منظور ی دی جو جموںوکشمیر کے آرکیٹیکچر اور ہیر ٹیج کی بحالی اور دیکھ ریکھ کی سکیم کے تحت اَنجام دئیے جائیں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں سے یہ بھی کہا کہ وہ اِس کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ ( ڈی پی آر) محکمہ ثقافت اور ورثہ جموںوکشمیر کے پاس جمع کریں۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 5منصوبے پہلے ہی شروع کئے جاچکے ہیں جن پرکام جاری ہے ۔ اُنہیں بتایا گیا کہ منصوبے کے مختلف حصوں پر کام زور و شور سے جاری ہے۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ظہور احمد رینہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایم یوسف راتھر کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اَفسران بھی موجود تھے۔










