ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے دو ر اُفتادہ گائوں دھنی سیدھان اوڑی میں بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا

ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے بارہمولہ کے تمام دُور دراز علاقوں میں قابل رسائی اِنتظامیہ فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا

بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے اِنتظامیہ کو ضلع کے دُور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کی اَپنی کوششوں میں آج دھنی سیدھان اوڑی میں ایک روزہ ہفتہ بلاک دیوس پروگرام کا اِنعقاد کیا تاکہ مقامی لوگوں کے مطالبات سنیں اور ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔بلاک دیوس پروگرام میں مختلف علاقو ں کے لوگوں کی بڑی تعداد، ڈی ڈی سی ممبر، پنچایت کے نمائندوں کے علاوہ تمام متعلقہ اَفسروں بشمول جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایم یوسف راتھر، سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی او ردیگر اَفسران موجود تھے۔دورانِ پروگرام ڈی ڈی سی ممبر اور علاقے کے لوگوں نے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے ایک دُور اُفتادہ علاقے دھنی سیدھان میں بلاک دیوس کا اِنعقاد کر کے ضلعی اِنتظامیہ کو ان کی دہلیز پر لانے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر پی آر آئیز اور دیگر سرکردہ شراکت داروں نے اَپنی شکایات بشمول پینے کے صاف پانی کی دستیابی ، بلا تعطل بجلی کی فراہمی ، سڑکوں سے رابطہ اور اہم عوامی اہمیت کے دیگر اَمور کو اُجاگر کیا .ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے عوامی شکایات او رمطالبات سننے کے بعد موقعہ پر ہی متعلقہ اَفسروں کو ان کے بروقت اَزالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے پیش کردہ دیگر تمام مطالبات اور مسائل کو ترجیحی بنیادیوں پر متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے اِجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے شکایات کے اَزالے کے کیمپو ں کے اِنعقاد کا مقصد عوام الناس بالخصوص دُور دراز علاقوں کے مقامی مسائل کا جائزہ لینا اور ڈی سی آفس یا دیگر سرکاری دفاتر کا دورہ کئے بغیر ان کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانا ہے۔دریں اثناء ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اَپنا فعال کردار اَدا کریں تاکہ وسیع تر عوامی مفاد میں جامع اورعوام پر مبنی منصوبے اور سکیمیں تیار کی جائیں۔