ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ہیلتھ سکیم کی صد فیصداہداف حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں
بارہمولہ//مشن موڈ میں تمام صحت سکیموں کی اہداف میں صد فیصد حاصل کرنے اور ضلع میں ہر مطلوبہ مستفیدین تک صحت کی تمام سکیموں کی زیادہ سے زیادہ ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے آیوشمان بھاوا مہم آج بارہمولہ ضلع کے تمام سب ڈویژنوں میں شروع کی گئی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ایڈیشنل ڈسٹرخٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ اعجاز عبداللہ صرف اور محکمہ صحت کے متعلقہ اَفسروں کی موجودگی میں آج یہاں پنچایت گھر دلنہ میں آیوشمان بھاوا مہم کا اِفتتاح کیا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ آیوشمان بھاوا مہم ضلع بھر کے سکولوں ، کالجوں ، صحت مراکز او رآنگن واڑی مراکز میں بیداری مہم چلانے کے لئے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مرکزی اور جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی تمام صحت سکیموں کے فوائد مطلوبہ مستفیدین لوگوں تک پہنچیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مہم کا اِفتتاح کرنے کے بعد پروگرام کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی۔ اُنہوں نے کہا کہ چار ماہ کے اس اہم پروگرام کے دوران اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے اَقدامات کئے جائیں گے کہ ضلع کے تمام مستفیدین کو حکومت کے زیر اہتمام تمام صحت فوائد فراہم کئے جائیں گیء۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم لوگوں کو ہیلتھ اور ویلنس سینٹروں سے غیر متعدی اَمراج ( این سی ڈی ) او ردیگر بیماریوں کے لئے سکریننگ کی خدمات کے اِستعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنے میں بھی مدد کرے گی اور اس کے علاوہ متعدی بیماریوں جیسے تپ دق کے خاتمے کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کرے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ حفاظتی ٹیکوں ، دماغی صحت کی دیکھ ریکھ ، بزرگوں کی خدمات کے لئے بھی اِستعمال ہوں گے۔دریں اَثنا گولڈن اور ابھا سمیت مختلف صحت کارڈ اہل مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔ اِس کے علاوہ خواہشمند شراکت داروں کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔










