ضلع ترقیاتی کمشنر ان کولگام اوراننت ناگ نے مشترکہ طور پر قاضی گنڈ میں مجوزہ بائی پاس روڈ جگہوں کا دورہ کیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام بلال محی الدین بٹ اور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سیّد فخر الدین حامد نے او ٹو قاضی گنڈ علاقے کا مشترکہ دورہ کیا تاکہ کوریگام اور وانگنڈ دیہات میں این ایچ 444 پر بائی پاس روڈ کی الائنمنٹ کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میںموقعہ کا معائینہ کیا۔این ایچ 444پر 24سے 30 میٹر کی مجوزہ چوڑائی کے ساتھ 4.2 کلومیٹر طویل سڑک مین بازار قاضی گنڈ کووتیہال کوریگام گائوں کو وانگنڈ سے جوڑتی ہے ۔ الائنمنٹ کی منظوری کے بعد سڑک پروجیکٹ سرکل ڈویژن سری نگر ( ایگزیکٹیوٹنگ ایجنسی ) کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔پروجیکٹ پر عمل در آمد کرنے والی ایجنسی کے متعلقہ حکام نے ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو پروجیکٹ پر سروے کی تکمیل کے بارے میں اور بہترین ممکنہ راستوں کے بارے میں جانکاری دی۔مزید بتایا گیا کہ منصوبے کی منظوری کے بعد اِس پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ہمراہ اے ڈی سی کولگام ، ڈی سی کولگام ، اے ڈی سی اننت ناگ ، اے سی آر اننت ناگ اور دیگر ریونیو اَفسران اور پی سی ڈویژن کے اَفسران بھی تھے۔