ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ منعقد کی

اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں تمام ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی چیئرپرسنوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس اہم کردار پر زور دیا جو کونسل ممبران ترقیاتی پروگراموں اور عام لوگوں کی بہتری کے لئے فلاحی سکیموں کو عملانے میں اَدا کرتے ہیں۔اُنہوں نے مقررہ اہداف کو بروقت اور مؤثر اَنداز میں حاصل کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔کونسل ممبران نے متعدد عوامی مطالبات اُٹھائے جن میں سڑکوں کی میکڈیمائزیشن ، دیہی اور دُور دراز علاقوں میں صحت سہالیت کی اَپ گریڈیشن ، تعلیمی اِداروں میں عملے کی ریشنلائزیشن اور سڑکوں ، پانی کی فراہمی اور صحت سہولیت سے متعلق مسائل شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کونسل ممبران کو یقین دِلایا کہ تمام حقیقی مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا اور اُنہیں متوقع منصوبوں میں شامل کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے پی آر آئی کی کال پر دستیاب سیکٹورل اَفسران کی اہمیت پر بھی زور دیا اور انہیں ضلع یوٹی اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی ، عمل آوری اور نگرانی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔چیئرمین ، وائس چیئرمین اور دیگر ممبران نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے تعارفی میٹنگ منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا اور ضلع کی ترقی اور فلاحی و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔مجموعی طورپر یہ میٹنگ ضلع ترقیاتی کونسل کے اہداف کے حصول اور اننت ناگ کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی سمیت میں ایک نتیجہ خیز اور مثبت قدم تھا۔میٹنگ میںچیئر مین ڈی ڈی سی ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی ممبران ، ڈی ڈی سی اننت ناگ ، اے ڈی سی اننت ناگ ، جے ڈی پلاننگ ، چیئرپرسن بی ڈی سی ، بی ڈی سی ممبران اور دیگر تمام سیکٹوریل اَفسران نے شرکت کی۔