DDC Anantnag visited GMC Dialgam Anantnag

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے جی ایم سی دیالگام اننت ناگ کا دورہ کیا

اننت ناگ //ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے گورنمنٹ میڈیکل کالج دیالگام کا دورہ کیا جہاں پرنسپل ، فیکلٹی ممبران اور میڈیکل کالج کے طلباء نے ان کا اِستقبال کیا۔ منیجر جے کے پی سی سی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو کالج کے اَخراجات اور کام کی تکمیل کے بارے میں جانکاری دی ۔اِس کے بعد ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ( ڈاکٹر) طارق سیّد قریشی اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ تمام نو (09) اِنفرادی شعبہ جات کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے محکموں کے بنیادی ڈھانچے ، سازوسامان اور ترقیاتی کاموں کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ اَچھی طرح سے ترقی یافتہ محکمہ آنے والے ڈاکٹروں اور پیر ا میڈیکس کو عملی معلومات فراہم کرنے میں بہتر آگے جائیں گے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پوسٹ گریجویٹ ڈی این کورسز شروع کرنے پر جی ایم سی اننت ناگ کو مبارک باد دی اور اُمید ظاہر کی کہ رواں برس کے دوران جی ایم سی اننت ناگ کومزید نشستیں الاٹ کی جاسکتی ہیں ۔ مزید برآں ، اُنہوں نے مرکزی لائبریری کا دورہ کیا اور اِس کے چوبیس گھنٹے کام کرنے کو سراہا جو طلباء کے لئے اِنتہائی فائدہ مند ہے۔اُنہوں نے منیجر جے کے پی سی سی کو ہدایت دی کہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی طرف سے مقررکردہ 15؍ مئی 2023ء کی آخری تاریخ پر عمل کیا جائے اور اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ ڈبل شفٹوں میں کام کریں تاکہ زمین کی تزئین سمیت منصوبہ 15 ؍مئی 2023 تک مکمل ہو جائے۔