DC Ganderbal visits Sonamarg takes stock of availability of essential services and other facilities

ضلع ترقیاتی کمشنرگاندربل نے سونہ مرگ کا دورہ کیا

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے سونہ مرگ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں ضروری خدمات کی دستیابی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ،ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ سی اِی او سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ، تحصیلدار اور مختلف شعبہ جات کے اَفسران بھی تھے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے پانی اور بجلی کی فراہمی ، صحت سہولیات ، ٹریفک مینجمنٹ ، مین روڈ اور دیگر لنک روڈوں سے برف ہٹانے سمیت ضروری خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔سی اِی او ، ایس ڈی اے نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ضروری خدمات کی دستیابی کے بارے میں جانکاری دی اور اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام سہولیات بشمول بجلی اور پانی کی فراہمی سونہ مرگ میں دستیا ب ہیں۔ڈی سی کو برف صاف کرنے کے آپریشن کا معائینہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سونہ مرگ تک مین روڈ گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے کھلا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا کو مزید بتایا گیا کہ گگن گیر سے سونہ مرگ تک طے شدہ منصوبے کے مطابق برف صاف کی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سڑک کھلی رہے جبکہ اَندرونی لنک سڑکوں کو بھی مقررہ مد ت میںصاف کیا گیاہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں اور وہاں تعینات عملہ بشمول بیکن اور پولیس کی تعریف کی جو سونہ مرگ میں سردیوں کے دوران ضروری خدمات کو دستیاب رکھنے میں مصروف العمل ہیں جس کی وجہ سے ماہ جنوری میںسونہ مرگ پہلی بار کھلار ہتا ہے۔اِس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے پی ایچ سی سونہ مرگ اور پولیس سٹیشن سونہ مرگ کے کام کاج کا معائینہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات جائزہ لیا۔پی ایچ سی کا معائینہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ایچ سی میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف اور ضروری اَدویات کی وافر دستیابی کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ڈاکٹروں کی ٹیم کو طبی اِمداد کے ساتھ سلیج اور سنو بائیکنگ پوائنٹس پر تعینات رکھیں جہاں سیاح آتے ہیں تاکہ جب بھی ضرورت ہو ا،ن پووائنٹس پر طبی اِمداد فراہم کی جائے۔ڈی سی نے کووِڈ معاملات میں اِضافے اور کووِڈ کی تیسری لہر کے بڑھتے ہوئے خطرے کو پیش نظررکھتے ہوئے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اور بے تیب کووِڈ سیمپلنگ بھی کی جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سونہ مرگ میںسرمائی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سلیج اور سنو بائیکنگ کی سرگرمیاں مسلسل چل رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ جواہر اِنسٹی چیوٹ آف مائیونٹین نیرنگ اینڈ وِنٹر سپورٹس کی طرف سے گذشتہ ہفتے سونہ مرگ میں پہلا پروفیشنل سکی کورس بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں 70 طلاب نے حصہ لیا۔اِس موقعہ پر اَفسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع اِنتظامیہ سونہ مرگ کو جموںوکشمیر یوٹی میں موسم سرما کے بہترین مقامات میں سے ایک کے طور پر فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے اور تمام اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سونہ مرگ آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آنے والے سیاحو ں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اِس سے قبل سونہ مرگ سیاحتی مقام گگن گیر علاقے میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرانے کی وجہ سے موسم سرما کے دوران بند رہتا تھا اور ضلع اِنتظامیہ تمام ضروری اِقدامات کر رہی ہے تاکہ سونہ مرگ جنوری کے باقی حصوں میں بھی کھلار ہے ۔