کپواڑہ//ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ نے بدھو ار کو ٹی آر سی کمپلیکس میں بال آشر م ہند واڑہ اورناری نکیتن گُل گام کے طلباء کے لئے ایک افطار پارٹی کا اِنعقاد کیا ۔اِس اَفطار پارٹی میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ساگر دتاترے ، چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری ،وائس چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر ، اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی بٹ ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کپواڑہ کے علاوہ دونوں اِداروں کے وارڈنز اور عملہ نے شرکت کی۔ضلعی اِنتظامیہ نے دونوں اِداروں کے زائد از 80 طلباء کو مدعو کیا تھا جن میں 35طالبات شامل تھیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے شرکأ کا شکریہ اَدا کیا اور ماہ رمضان المبارک کے اِختتام پر پوری اُمت مسلمہ کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔شرکأ نے افطار پارٹی کی میزبانی پر ضلعی اِنتظامیہ کوبھی خوب تالیوں سے سراہا۔










