ضلع ترقیاتی کمشنرنے این آئی ایف ٹی کیمپس بڈگام میں کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو نے آج نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ( این آئی ایف ٹی ) کیمپس بڈگام کا دورہ کیا تاکہ جاری کاموں کی رفتار او رپیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈائریکٹر این آئی ایف ٹی جاوید احمد وانی ، ایگزیکٹیو اِنجینئر سیڈ کو اور دیگر متعلقہ اَفسران کے ہمراہ آڈیٹوریم ، بوائز ہوسٹل ، رہائشی انکلیو اور اِندرونی سڑکوں کی ترقی اور دیگر سہولیات کے تعمیراتی کاموں کا معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پارکنگ سہولیات اور لینڈ سکیپنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے تمام جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا اور متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کام کو کم سے کم مدت میںمکمل کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس بات پر زور دیا کہ قومی سطح کے منصوبے پر کام کے عمل کو مربوط ، بہتر اور بروقت طریقے سے اَنجام دیا جائے تاکہ اِس اہم قومی اِدارے کے مربوط کیمپس کا جلد باضابطہ اِفتتاح کر کے اسے عوام کے لئے وقف کیا جاسکے۔