بجلی کی فراہمی کیلئے اِضافہ کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ
بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع میں بجلی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں ضلع میں بجلی کے مجموعی منظرنامے اور پاور سیکٹر میں اَپ گریڈیشن کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ بجلی کے منظر نامے کو بڑھایا جاسکے ۔ اُنہوں نے متاثرہ علاقوں میں کی گئی مختلف تخفیف کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پنز یگام ریسونگ سٹیشن کو 6.3 ایم وِی اے ٹرانسفارمر لگا کر اَپ گریڈ کیا گیا ہے جو اَجر اور ملحقہ علاقوںکو بجلی سپلائی بہتر مستحکم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ کلوسہ کے لئے الگ فیڈر بنایا گیا تاکہ شہر میں سپلائی بہتر کیا جاسکے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ بانڈی پورہ ڈویژن کے لئے 43 ٹرانسفارمر بفر سٹاک میں ہیں اور سنبل سب ڈویژن کے لئے 38 ٹرانسفارمر بفرسٹاک میں ہیں۔ڈاکٹر اویس احمداَفسران پر زور دیا کہ وہ ٹرانسفارمروں کی مرمت کے لئے اِلتوأ کو کم سے کم کریں اور پی ڈی ڈی سے کہا کہ وہ بجلی کی فراہمی سے متعلق حقیقی خدشات کے بروقت اَزالہ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے تمام علاقوں میں بہتر بجلی کی فراہمی کے لئے بروقت کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے بجلی کی کٹوتی کے شیڈول کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے اور بجلی کی غیر ضروری کٹوتی نہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایمنسٹی سکیم کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسر سے کہا کہ وہ ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کریں اور عوام پر زور دیا کہو ہ ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کریں اور بجلی کے بقایا جات کی ادائیگی کریں۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر کوآرڈینیشن محمد اشرف حکاک ، اے ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجا ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد ، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی بانڈی پورہ ، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈی ڈی سنبل ، ایگزیکٹیو اِنجینئر پروجیخٹ وِن اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔










