کہا، میٹنگ کا مقصد پی اے سی ایس کو بارہمولہ میں متحرک اِقتصادی اِداروں کے طور پر مضبوط کرنا ہے
بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر کی صدارت میں پی اے سی ایس کی عمل داری کو بڑھانے او ران کی کاروباری سرگرمیوں کو متنوع بنانے کے لئے انہیں گائوں کی سطح پر متحرک معاشی ااِدارے بنانے کے لئے ڈی سی آفس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ لیول کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپلمنٹ کمشنر اعجاز عبداللہ صراف ، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریتیو بارہمولہ محمد عارف شاہ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ضلع پنچایت ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ( ریونیو) ، زراعت ، خوراک اور سول سپلائز ، پشو پالن محکموں کے اَفسران کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود تھے۔یہ میٹنگ ملٹی پرپز پرائمری ایگری کلچرل کوآپریٹیو سوسائٹی ( پی اے سی ایس) اور ڈیڑی و فشریز پرائمری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو پھیلانے کے لئے ایک جامع ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی جس میں ضلع کے تمام پنچایت طبقے اور گائوں شامل ہے۔دوران میٹنگ بتایا گیا کہ ضلع میں کل 31پی اے سی ایس ہیں جن میں 32,246 ممبران ضلع کے تمام پنچایت حلقوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آج تک رجسٹرڈ کوآپریٹیو کی کل تعداد 83ہے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے خطاب کرتے ہوئے میٹنگ کے مقاصد پر غورکرتے ہوئے کمیٹی کے اَراکین سے اپیل کی کہ وہ کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط بنانے اور نچلی سطح تک اس کی رسائی کو گہرا کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اَپنی بہترین کوششیں کریں جیسا کہ مرکزی وزارت کوآپریٹیو کے ذریعے تصور کیا گیا ہے۔اُنہوں نے پرائمری ایگری کلچر کریڈٹ سوسائٹیز ( پی اے سی ایس) کو متحرک معاشی اِداروں کے طور پر بنانے پر زور دیا جس سے سہکرسے سمردھی کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکموں پر زور دیا کہ وہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے رجسٹرار کے اشتراک سے پی اے سی ایس یا پرائمری ڈائری و فشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی سطح پر مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کی ڈوویٹیلنگ کو یقینی بنائیں۔مزید برآں ، اُنہوں نے محکمہ سربراہان او ردیگر کمیٹی کے اَراکین پر زور دیا کہ وہ ڈی آر سی ایس کے ساتھ تال میل کریں تاکہ زراعت ، ڈیری ، ماہی پروری سے پی اے سی ایس کے قیام کو حتمی شکل دی جاسکے اور پنچایت اور گائوں کی سطح پر نئے پی اے سی ایس کی تشکیل کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور دیگر لاجسٹکس کی فراہمی میں تعاون کریں۔










