گاندربل//ضلع اِنتظامیہ گاندربل نے آج گورنمنٹ ہائیر سکینڈری واکورا میں بلاک واکورا کے لئے ہفتہ وار بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل مشتا ق احمد سمنانی نے بلاک دیوس کی صدارت کی ۔کیمپ میں بلاک واکورا کے پی آر آئی ممبران اور ملحقہ علاقوں کے سرکردہ شہریوں نے شرکت کی جنہوں نے اَپنے علاقوں سے متعلق مسائل اور مطالبات کو اُجاگر کیا۔اُنہوںنے جو مطالبات اور مسائل اُجاگر کئے ان میں بجلی اور پانی کی فراہمی میں اِضافہ ، سڑکوں کی ترقی ، آبپاشی کی نہروں کی کھدائی اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل شامل تھے۔اے ڈی ڈی سی نے عوام اور پی آر آئی کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام مسائل کو بغور سنا اوراُنہوں نے یقین دِلایا کہ اُٹھائے گئے مطالبات کو متعلقہ محکموں کے ساتھ فوری ازالے کے لئے اُٹھایا جائے گا۔اُنہوں نے حقیقی خدشات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانے کے لئے اَفسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور متعدد مسائل کا موقعہ ہی اَزالہ کیا گیا۔اے ڈی ڈی سی نے پی آر آئیز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اَپنے کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کریں۔پروگرام میں سی پی او عرفان گیری ، اے سی ڈی ڈاکٹر بشیر احمد، اے سی پی ، تحصیل دار واکورا ، بی ڈی اور واکورا کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹوریل اَفسران نے شرکت کی۔










