اِی۔ آفس کے عمل کو صد فیصد یقینی بنائیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کی اَفسران کو ہدایت
بانڈی پورہ//ضلع اِنتظامیہ بانڈی پورہ نے جاری ڈیجیٹل ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طو رپر آج اِی ۔ آفس پر ایک تربیت ورکشاپ کا اِنعقاد کیا تاکہ ضلع میں اِنتظامی کارکردگی کو بڑھایا جاسکے اور ڈیجیٹل گورننس کے طریقوں کو فروغ دیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ورکشاپ کی صدارت کی۔ورکشاپ میں متعلقین کے علاوہ سرکاری اَفسران بشمول ضلعی او رسیکٹورل اَفسران ، عملہ کے اَرکان اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔اِس موقعہ پراے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ علی افسر خان،نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک ، اے ڈی سی بانڈی پورہ عمیر شفیع پنڈت کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفراد موجود تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کاغذ کے بغیر او رمؤثر اِنتظامی نظام کی طرف منتقلی کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کاغذی کارروائی کو کم کرنے ، عمل کو بہتر کرنے او رسرکاری کاموں میں شفافیت کو یقینی بنانے میں اِی ۔آفس کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر اویس احمد نے تمام ضلعی اور سیکٹورل اَفسران کو ضلع میں ۔ اِی آفس کے صد فیصد نفاذ کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے اِنتظامی طریقہ کار میں اِنقلاب آئے گااور عوام کو خدمات کی فراہمی میں اِضافہ ہوگا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے اِی ۔ دفاتر کو این آئی سی کے ساتھ جوڑیں اور ان سے کہا کہ وہ این آئی سی ڈومین کے ساتھ محکمانہ اِی میلز کو یقینی بنائیں۔تربیتی سیشن کا اِنعقاد ڈی آئی او این آئی سی بانڈی پورہ نے کیا جنہوں نے اِی ۔ آفس کی مختلف خصوصیات اور فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کی۔دورانِ ورکشاپ شرکأ نے اِی ۔آفس پلیٹ فارم کے اِستعمال کی تربیت حاصل کی جوکہ معمول کے دفتری کاموں جیسے کہ فائل ٹریکنگ ، فائل نوٹنگ ، مارکنگ ، چھٹیوں کا اِنتظام اور دستاویز کو ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ورکشاپ میں مختلف موضوعات بشمول اِی ۔ آفس کا تعارف اور اس کے فوائد ، نیو یگیشن اور اِی ۔ آفس پلیٹ فارم کی بنیادی خصوصیات ، ڈیجیٹل فائل کی تخلیق ، مومنٹ اور ٹریکنگ کا احاطہ کیا گیا اور بذریعہ آن لائن موڈ اِی ۔ لیومینجمنٹ اور منظوری کے عمل کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔اِستفساری سیشنوں کا بھی منعقد کئے گئے جس میں شرکأ نے سوالات پوچھے اور نظام کو سمجھنے کے لئے اِی ۔ آفس پلیٹ فارم کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کرنے اور روزمرہ کے اِنتظامی کاموں میں استعمال کے بارے میں وضاحتیں طلب کیں۔شرکأ میں ڈیجیٹل اَقدامات کے حوالے سے معلومات پر مشتمل مختلف معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔










