dooran

صنعت و حرفت محکمہ نے مختلف صنعتی پالیسیوں پر عوامی تبصرے طلب کئے

جموں//اِنڈیامیں اَب تک کی سب سے زیادہ منافع بخش صنعتی پالیسیوں میں سے ایک کو متعارف کرنے کے بعد اعلیٰ مراعات سے جموںوکشمیر صنعت وحرفت محکمہ نے اپنے شراکت داروں کو شامل کرنے کے لئے ایک اور مثبت قدم اُٹھا ہے۔صنعت و حرفت محکمہ جموںوکشمیر نے اِنڈیا کے صنعتی ماحولیاتی نظام کے ساتھ ہم آہنگی پید اکرنے کی کوشش میں قومی سطح پر متحرک اور صنعت کاری کے برابرلانے کے لئے اَپنی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا اور محکمہ نے اپنی جے اینڈکے اِنڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی 2021-30 اور جے اینڈ کے پرائیویٹ اِنڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی 2021 میں ترمیم اور اَپ گریڈ کرنے اور جے اینڈ کے لاجسٹک پالیسی کو متعارف کرنے کا یہ عمل شروع کیا ہے۔بزنس کمیونٹی، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، تجارتی اِداروں اور دیگر متعلقہ شراکت داروں سے رائے طلب کرنے کے لئے پالیسیاں پبلک ڈومین میں رکھی گئی ہیں۔ یہwww.jkindustriescommerce.nic.in پر 21 دنوں کی مدت کے لئے دستیاب ہیں جو کہ 28 ؍مارچ تک ہے۔ تبصرے اور تجاویزاِس principalsecretaryindustryjk@gmail.com میل پربھیجی جا سکتی ہیں۔