صدر اسپتال سے دریش کدل تک زیر تعمیر سڑک پر مٹی جمع اور جگہ جگہ بڑے گڑھوں کی موجودگی

صدر اسپتال سے دریش کدل تک زیر تعمیر سڑک پر مٹی جمع اور جگہ جگہ بڑے گڑھوں کی موجودگی

مقامی دکانداروں اور راہ چلتے لوگوں کو پریشانیاں درپیش ، سفر کرنا کسی عذاب سے کم نہیں

سرینگر // سرینگر سمارٹ سٹی پرروجیکٹ کے تحت شہر کو جاذب نظر بنانے کا کام جہاں مکمل ہونے کے قریب ہے وہیں صدر اسپتال سے دریش کدل تک زیر تعمیر سڑک پر مٹی جمع ہونے اور جگہ جگہ گڑھوں کی وجہ سے راہ چلتے مسافروں کو کافی مشکلات درپیش ہے اور سفر کے دوران گرد غبار اٹھ جانے کے باعث وہاں سے پیدل چلنے والے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال جنکشن پوائنٹ سے دریش کدل تک سڑک مسافروں اور دکانداروں دونوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی ہے کیونکہ سڑک پر جگہ جگہ گڑھوں اور مٹی موجود رہنے کے نتیجے میں انہیں پریشانیاں لاحق ہو گئی ہے ۔ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کام کے باعث سڑک کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے گڑھے ہیں جبکہ جگہ جگہ مٹی کے ڈھیر میں موجود ہے ۔ جس کے نتیجے میں وہاں موجود دکانداروں اور راہ چلتے لوگوں میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق ہو چکا ہے ۔ مقامی دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ سڑک کے حالات ایسی ہے کہ پیدل چلنے سے دھول اٹھ جاتی ہے جبکہ جب سڑک سے گاڑیاں گزرتی ہے تو پورا علاقہ دھندلا ہو جاتا ہے کیونکہ اڑتی دھول ہماری دکانوں کو لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ اس سے ہماری صحت اور معاش متاثر ہو رہا ہے۔ ایک مقامی دکاندار نے کہا ’’ سڑک کی بد حالی کے باعث صدر اسپتال آنے والوں کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ بہت سے لوگ اپنے آپ کو دھول سے بچانے کیلئے اپنے چہروں کو کپڑوں سے ڈھانپتے ہوئے نظر آتے ہیں‘‘۔گاندربل کے ایک شہری نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا‘‘ میں صدر اسپتال ایک مریض کو دیکھنے آیا ہوں، لیکن اسپتال کے قریب دھول نہ صرف آنے والوں کیلئے بلکہ اندر کے مریضوں کے لیے بھی خطرہ ہے‘‘۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سڑک کا حصہ سری نگر سمارٹ سٹی کے ری ویمپ پروگرام کے تحت ہے اور اس پر شروع کیا گیا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے سڑک کا حصہ خستہ حال ہے۔دریں اثنا، علاقے کے مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ جلد از جلد سڑک پر سڑک مرمتی کام مکمل ہونے کے انتظار میں ہے اور امید کرتے ہیں کہ انہیں اس سے جلد ہی چھٹکارا ملے گا ۔