سری نگر//صدر جموںوکشمیر جنتا دَل یونائٹیڈ ) جے ڈی یو ) جی ایم شاہین نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔جی ایم شاہین نے لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے مختلف مطالبات پیش کئے جن میں سری نگر ہوائی اَڈے سے شبانہ پروازوں میں اِضافہ ، ہوٹل والوں کی جانب سے سیاحوں سے وصول کئے جانے والے نرخوں کی جانچ اور سردیوں میںبجلی کی فراہمی کے مضبوط اِنتظامات شامل ہیں۔صدرجموںوکشمیر ورکرس پارٹی ( جے کے ڈبلیو پی ) میر جنید نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں عوامی اہمیت کے مسائل سے آگاہ کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ان کے پیش کردہ مسائل کے مناسب اَزالے کی یقین دہانی کی۔










