شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں تیز اور طوفانی ہوائیوں سے خوف و دہشت کا ماحول

شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں تیز اور طوفانی ہوائیوں سے خوف و دہشت کا ماحول

درجنوں مکانوں کے چھت اڑ گئے ، درخت اکھڑ آئیں ، کئی گاڑیوں کو نقصان ، بجلی نظام بھی درہم برہم

سرینگر // شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں تیز رفتار کے ساتھ قریب 18گھنٹوں تک چلنے والی تیز ہوائیوں کے نتیجے جہاں لوگوں میں خو ف و دہشت کا ماحول پھیل گیا وہیں تیز ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر مکانوں کے چھت اڑ گئے جبکہ درخت گر آنے کے بعد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے پول اور ترسیلی لائینیں بھی گر آنے کے بعد اکھڑ آنے کے باع بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کررہ گیا ۔ سی دوران محکمہ موسمیات نے ایڈ وائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں اور سیاحوں سے کہا کہ وہ تیز ہوائیں چلنے کے دوران کمزور ڈھانچوں کے قریب نہ رہیں جبکہ جھیلوں میں شکارہ میں سوار ہونے سے بھی گریز کیا جائے ۔ سی این آئی نمائندے پرویز وانی کے مطابق مطابق جمعرات کی شام دیر گئے سے جمعہ کے دوپہر تک وادی کے شمال و جنوب میں تیز و طوفانی ہوائیں چلنے سے لوگ خوف و دہشت میں مبتلا ہو گئے ۔ جمعرات کی شام دیر گئے سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں موسم ابر آلودہونے کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں تیز آندھی چلی ۔ جمعرات کی شام دیر گئے سے شروع ہونی اس تیز رفتار کی آندھی کے چلنے کا سلسلہ رات بھر جاری رہا جبکہ جمعہ کی صبح کو بھی دو پہر تک بیچ بیچ میں تیز ہوائیوں کے جھونکیں محسوس کئے گئے ۔ شہر سرینگر میں جمعرات کی شام سے ہی شروع تیز ہوائیوں نے کئی مقامات پر تباہی مچا دی جس دوران درخت اکھڑا آنے اور مکانوں سے چھت اڑ گئے جس سے مکانوں کے ساتھ ساتھ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ، کولگام ، شوپیان ، اور پلوامہ کے ساتھ ساتھ وسطی ضلع بڈگام کے متعدد علاقوں میںتیز آندھی چلنے کے باعث لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جبکہ تیز آندھی کے نتیجے میں کئی مکانوں کے چھت اڑا گئے جبکہ درجنوں مقامات پر درخت بھی اکھڑ آئے ۔ تیز آندھی کے باعث جہاں مکانوں کے چھت اڑ گئے وہیں بجلی نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور کئی علاقوں میں بجلی سپلائی بھی متاثر ہوئی ۔اسی طرح کے اطلاعات شمالی کشمیر کے کئی علاقوں سے بھی موصول ہوئی ہے ۔